سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکشن نے آج ہونے والے امتحانات ملتوی کر ديے۔فائل فوٹو
 سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکشن نے آج ہونے والے امتحانات ملتوی کر ديے۔فائل فوٹو

سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن نے امتحانات ملتوی کردیے

کراچی:سندھ کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش اور سمندری طوفان کے خدشے کے پیش نظر سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن نے امتحانات ملتوی کردیے۔جامعہ کراچی کی جانب سے یکم اکتوبر کو ہونے والی کلاسز ملتوی کردی گئی ہیں۔

سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکشن نے آج ہونے والے امتحانات ملتوی کر ديے۔ ایسوسی ایٹ انجینیرنگ ڈپلومہ کےآج سے لے کر2 اکتوبر تک تمام امتحانات ملتوی کیے گئے ہیں۔ امتحانات کا نیا شیڈول جاری کردیا گیا، جس کے تحت ملتوی کیے گئے امتحانات 9 ،11 اور12 اکتوبر کو ہونگے۔

خیال رہے کہ کیٹی بندر سمیت سندھ کی ساحلی پٹی پر موسلا دھار بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

دوسری جانب طوفانی ہواؤں کے ساتھ بارش کے باعث کیٹی بندر پر ماہی گیروں کی جھونپڑیوں کو شدید نقصان پہنچا، کئی جھونپڑیاں اکھڑ گئی ہیں۔