مبینہ ٹاؤن پولیس کیخلاف مظاہرہ کیا گیا
مبینہ ٹاؤن پولیس کیخلاف مظاہرہ کیا گیا

مبینہ ٹاؤن پولیس کیخلاف مظاہرہ کیا گیا

 

مبینہ ٹاؤن تھانے کے سامنے علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا، مظاہرے میں شریک خاتون نے الزام لگایا کہ ایس ایچ او مبینہ ٹاؤن نے میرے بھائی سے پیسے لیکر ہم پر جھوٹا مقدمہ درج کروایا ہے

ماں بہنوں کے خلاف مقدمہ درج کروانے والے مدعی کی والدہ کا کہنا ہے کہ میری پانچ بیٹیاں اور مدعی رحمان سمیت دو بیٹے ہیں، رحمان اپنے ماں باپ اور بہن بھائیوں پر جھوٹا مقدمہ درج کر کے جائیداد پر قبضہ کرنا چاہتا ہے، تاہم ضمانتوں کے باوجود پولیس آئے روز جھوٹے مقدمے کی آڑ میں ہمیں ڈراتی اور دھمکاتی رہتی ہے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ رحمان کو گھر سے بے گھر کردیا گیا ہے جو روزانہ گھر والوں سے لڑائی جھگڑے کرتا تھا، جائیداد کی خاطر رحمان کو پولیس کی مکمل سرپرستی حاصل ہے،

اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ جب تک ہمارا جھوٹا مقدمہ ختم اور بااثر رحمان کو گرفتار نہ کیا جاتا تب تک احتجاج جاری رہے گا، بعدازاں احتجاج کی اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی بھی موقع پر پہنچ گئے اور مظاہرین سے مذاکرات کئے جس کے بعد ڈی ایس پی کی جانب سے شفاف انکوائری کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہوگئے۔