ترجمان سندھ پولیس کا کہنا تھا کہ کراچی پولیس چیف نے لواحقین کو انصاف کی فراہمی اور واقعے میں ملوث کرداروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی ہے
ترجمان سندھ پولیس کا کہنا تھا کہ کراچی پولیس چیف نے لواحقین کو انصاف کی فراہمی اور واقعے میں ملوث کرداروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی ہے

کراچی:شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سےجاں بحق ہونےوالی بچی کےگھرایڈیشنل آئی جی کراچی کی آمد

ایڈیشنل آئی جی کراچی کی ڈی آئی جی ساوتھ اور ایس ایس پی ساوتھ کے ہمراہ دو روز قبل ہوائی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی چھ سالہ بچی کے گھر آمد۔کراچی پولیس چیف نے جاں بحق سعدیہ کے والد، دادا اور علاقہ مکینوں سے ملاقات کی۔

اس حوالے سے ایڈیشنل آئی جی کراچی نے فائرنگ کے دلخراش واقعے میں قیمتی جان کے زیاں پر اظہار افسوس کیا۔ملاقات کے دوران بچی کے والد نے پولیس کیجانب سے کی جانے والی تفتیش پر اطمینان کا اظہار کیا۔

تھانہ ڈیفنس پولیس نے فوری مقدمہ درج کر کے واقعے میں ملوث پولیس اہلکار سمیت چار ملزمان کو گرفتار کیا۔4نومبر2021 کو ملزمان نے شادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کی تھی جس کی زد میں آ کر چھ سالہ سعدیہ شدید زخمی ہوئی اور بعد ازاں دوران علاج دم توڑ گئی۔

اس حوالے سے ترجمان سندھ پولیس کا کہنا تھا کہ کراچی پولیس چیف نے لواحقین کو انصاف کی فراہمی اور واقعے میں ملوث کرداروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔