امیر کراچی عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت مولانا محمد اعجاز مصطفی کو علیم قریشی، حنیف جدون شیلڈ پیش کررہے ہیں
امیر کراچی عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت مولانا محمد اعجاز مصطفی کو علیم قریشی، حنیف جدون شیلڈ پیش کررہے ہیں

الائنس آف پرائیویٹ اسکول وعالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کےزیراہتمام آگاہی برائےخاتم النبیین سیشن کاانعقاد

کراچی:عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت و الائنس آف پرائیویٹ اسکول کے زیر اہتمام شہر کراچی کے چودہ مقامات پر آگاہی برائے خاتم النبیین سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً چار سو اسکولز نے حصہ لیا۔

الائنس آف پرائیویٹ اسکول کے چیئرمین محمد علیم قریشی، مرکزی جنرل سیکریٹری محمد حنیف جدون، وائس چیئرمین شاہد خمیساء عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع جنوبی و کیماڑی کے امیر مولانا محمد کلیم اللہ نعمان، مرکزی مبلغ مولانا عبدالحئ مطمئن نے پروگرام کی ترتیبات قائم کیں مقامی سیشنز پر اول منتخب ہونے والے طلبہ کو فائنل سیشن کا اہل بنایا گیا سیمی فائنلز میں بطور ججز کے فرائض عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع کورنگی کے امیر مفتی عادل غنی، مفتی رمضان، مفتی ابرار زمان، حافظ نعمان گل نائف سمیت دیگر ذمہ داروں نے سرانجام دئیے۔

بعد ازاں دو روزہ فائنل سیشن کا انعقاد بوائز اسکاؤٹ ہیڈ کواٹر نزد آرٹس کونسل میں منعقد کیا گیا پہلے روز قرآت و تقاریر کا سلسلہ جبکہ دوسرے دن نعت و کوئز پروگرام کی ترتیب بنائ گئ۔ دو روزہ فائنل سیشن میں ضلع شرقی کے امیر مولانا رضوان قاسمی، ضلع جنوبی کے امیر مولانا محمد کلیم اللہ نعمان، لیاقت آباد کے نگران مولانا خالد محمود، ملک پاکستان کے مشہور معروف نعت خواں مولانا حبیب اللہ ارمانی، حافظ یاسر سہروردی نے بطور ججز خدمات سر انجام دیں۔

مہمانان خصوصی عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کراچی کے امیر مولانا محمد اعجاز مصطفی، مرکزی مبلغ مولانا قاضی احسان احمد، وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے میڈیا کوآرڈینیٹر مولانا طلحہ رحمانی، بنوری ٹاؤن ایجوکیشن سسٹم کے پروفیسر مولانا ساجد، گلشن عمر کے لیکچرار مفتی کامران کیانی، جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی، مرکزی راہنما محترم اسداللہ بھٹو، سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے بانی مولانا بشیر فاروقی، چیئرمین میٹرک بورڈ آفس شرف شاہ، ممبر صوبائ اسمبلی عالمگیر سمیت دیگر معززین و معروف اشخاص نے شرکت کی۔

اس حوالے سے مہمان خصوصی کا کہنا تھا کہ ہزاروں طلبہ کے مابین یہ مقابلہ خوب رہا سیشن کے آخر میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کراچی کے امیر مولانا محمد اعجاز مصطفی، مرکزی مبلغ مولانا قاضی احسان احمد، سیلانی ویلفیئر کے بانی مولانا بشیر فاروقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا الائنس آف پرائیویٹ اسکول کے علیم قریشی، حنیف جدون سمیت پوری انتظامیہ مبارک باد کے مستحق ہیں کہ نوجوان نسل میں عقیدہ تحفظ ختم نبوت کو اجاگر کرنے اور انسانیت کی خدمات سر انجام دینے کے حوالے سے ایک خاموش ترغیب ہے ہماری نوجوان نسل قوم و ملت کا قیمتی اساساں ہیں اور ان کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے اس کم عمری میں عقیدہ ختم نبوت دماغوں میں پیوست کردینے سے آنے والے اوقات میں ناموس رسالت کی چوکیداری کیلئے یہ نوجوان ہر ممکن کوشش کرینگے۔

مہمان خصوصی شخصیات کا کہنا تھا کہ اس امت میں ختم نبوت کے شعور کو بیدار رکھنے کیلئے اس طرح کے پروگرامز کی اشد ضرورت ہے پروگرامز کے آخر میں تمام مہمانان گرامی کو چیئرمین علیم قریشی، جنرل سیکریٹری حنیف جدون سمیت انتظامیہ کی جانب سے اعزازی شیلڈز، سندھی اجرک سمیت دیگر تحائف پیش کیئے گئے ۔