اورنگی ٹاؤن میں 1.3 اور قائد آباد میں 1 ملی میٹر بارش ہوئی۔فائل فوٹو
اورنگی ٹاؤن میں 1.3 اور قائد آباد میں 1 ملی میٹر بارش ہوئی۔فائل فوٹو

کراچی میں دسمبر کے وسط سے سردی پڑے گی

کراچی: ڈائریکٹر میٹ سردار سرفراز احمد نے کہا کہ کراچی میں دسمبر کے وسط سے جنوری کے آخری تک سردی رہے گی۔

انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہہلے دو سال سے سردی کا دورانیہ یہی رہا ہے اور رواں سال بھی اسی طرح سردی پڑنے کا امکان ہے۔

سردار سرفراز نے کہا کہ آئندہ دو ہفتے تک کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 17 اور زیادہ سے زیادہ 35 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

ڈائریکٹر میٹ کا کہنا تھا کہ اکتوبرکے آخری ہفتے سے لے کر دسمبر کے پہلے ہفتے تک کراچی میں صبح و شام کے اوقات میں خنکی جبکہ دوپہر کے وقت دھوپ رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ سائبیریا میں موجود ہوا کا دباؤ جتنا شدت اختیار کرتا ہے اسی اعتبار سے کراچی میں سردی میں اضافہ بھی ہوتا ہے۔

سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں سردی بڑھنے سے کراچی میں سردی میں اضافے والی بات ٹھیک ہے جبکہ کوئٹہ والے بھی یہی کہتے ہیں کہ قندھار میں سردی بڑھے گی تو یہاں بھی اضافہ ہوگا۔

واضح رہے کہ رواں سال اکتوبرکے وسط سے ہی کراچی میں صبح و شام کے وقت خنکی کے باعث موسم ہلکا سرد ہے۔