با خبر ذرائع کے مطابق مناسب غذا نہ ملنے کے باعث شیر اور بندر سمیت کئی جانور لاغر ہو گئے تھے
با خبر ذرائع کے مطابق مناسب غذا نہ ملنے کے باعث شیر اور بندر سمیت کئی جانور لاغر ہو گئے تھے

کراچی:کنٹریکٹرکی جانب سےچڑیا گھرمیں موجود جانوروں کوخوراک کی فراہمی بحال

کراچی کے چڑیا گھر میں کنٹریکٹر کی جانب سے جانوروں کو خوراک کی فراہمی بحال کر دی گئی ہے۔

کھانا بند ہونے سے کراچی چڑیا گھر کے کئی جانور لاغر ہوگئے تھے۔اس حوالے سےکنٹریکٹر امجد محبوب کا کہنا ہے کہ چڑیا گھر انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد خوراک بحال کی گئی۔

کنٹریکٹر امجد محبوب کا کہنا ہےکہ چڑیا گھر کی انتظامیہ نے فروری سے بل کی ادائیگی نہیں کی تھی جس پر گزشتہ روز خوراک کی سپلائی روکی گئی۔

کنٹریکٹر امجد محبوب نے یہ بھی بتایا کہ آج چڑیا گھر کی انتظامیہ سے ملاقات میں معاملات طے پا گئے ہیں اور واجبات کی ادائیگی دسمبر تک کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

دوسری جانب چڑیا گھر کے ڈائریکٹر خالد ہاشمی کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر زیرِ گردش نوٹس جعلی ہے، چڑیا گھر کے اسٹوریج روم میں خوراک کے ذخائر موجود ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کنٹریکٹر نے ادائیگی نہ کرنے پر جانوروں کی خوراک روک دی تھی۔

با خبر ذرائع کے مطابق مناسب غذا نہ ملنے کے باعث شیر اور بندر سمیت کئی جانور لاغر ہو گئے تھے۔