کاغذی وزیراعظم کو عوام نے رد کردیا ہے۔فائل فوٹو
کاغذی وزیراعظم کو عوام نے رد کردیا ہے۔فائل فوٹو

دہشت گردوں سے بات چیت کوتسلیم نہیں کریں گے۔بلاول بھٹو

پشاور:چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگلے انتخابات چوری کرنے کی کوشش ہو رہی ہے،یہ کیسے ممکن ہے کہ فرانس میں ووٹ ڈالا جائے اور پشاور سے نکلے۔

پشاور میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے  بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان بھارتی جاسوس کو این آر او دینے کی کوشش کر رہے ہیں ،عمران خان بھارتی جاسوس کےوکیل بن رہےہیں،ہم پاکستان کےشہدااورعوام کی بہادری کوسلام پیش کرتے ہیں ۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم)  مسلط کرنےکی کوشش کی جارہی ہے ،  ہم شفاف الیکشن چاہتےہیں اور ای وی ایم کومستردکرتےہیں، ای وی ایم کےنام پر اوور سیز پاکستانیوں سےکھیل کھیلاجارہا ہے، اوورسیز پاکستانیوں کے نمائندے پیپلزپارٹی کےساتھ ہیں، اوور سیز پاکستانیوں کےلیےالگ الیکٹورل کالج ہوناچاہیے، اوور سیز پاکستانیوں کیلئےالیکٹورل کالج کی تجویزدی تھی،  ای وی ایم اوورسیزکےووٹ کم کرنےکی کوشش ہے، ہم  ای وی ایم کوعدالتوں میں چیلنج کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے مذاکرات کے حوالے سے کہا ہے کہ حکومت کون ہوتی ہے از خود دہشتگردوں سے مذاکرات کرنے والی، مذاکرات کیلئے پارلیمان کواعتماد میں لینا چاہیے، دہشت گردوں سے بات چیت کوتسلیم نہیں کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سانحہ اے پی ایس میں ملوث دہشت گردوں کے ساتھ حکومت چھپ چھپ کرمذاکرات کر رہی ہے، صدر، وزیراعظم، وزیرخارجہ دہشت گردوں سے مذاکرات کا اعلان کر رہے ہیں، یہ کون ہوتے ہیں ازخود دہشت گردوں سے مذاکرات کرنے والے؟ دہشت گردوں سے بات چیت کوتسلیم نہیں کریں گے، ناکام ترین حکومت پاکستان کے مستقبل کے ساتھ کھیل رہی ہے، مذاکرات رات کے اندھیروں میں نہیں ہوتے پارلیمان کواعتماد میں لینا چاہیے، ملکی عوام اورپارلیمان کی اجازت کے بغیریہ دہشت گردوں کے سامنے جھک گئے، جودہشت گرد سنگین جرم میں ملوث ان کوپاکستان کی عدالتوں میں پیش کرکے سزا دلوائی جائے۔ قبائلی عوام کے ساتھ وعدوں کوپورا کیا جائے، پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت جمہوری، انسانی ،معاشی حقوق پر ڈاکہ ڈال رہی ہے، آپ ہمارا ساتھ دیں ہم ان کی ساری سازشوں کوناکام کروائیں گے، عمران سرکار،آئی ایم ایف کی غلامی کررہی ہے، پی ٹی آئی حکومت ہرماہ پٹرول کی قیمتوں کوبڑھانے کا اعلان کر چکی ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ماہانہ اضافے کورد کرتے ہیں۔ آنے والے دنوں میں گیس نہیں ہوگی حکومت کی نالائقی کی مذمت کرتے ہیں، کب تک ان کی نالائقی کا بوجھ اٹھائیں گے، مطالبہ کرتے ہیں عوام دشمن آئی ایم ایف ڈیل سے نکلو۔

پی پی چیئر مین کا کہنا تھا کہ یہ ایسی قانون سازی کررہے ہیں پاکستان کے اسٹیٹ بینک پاکستان نہیں عالمی اداروں کا غلام ہو گا، مرکزی بینک کو عالمی مالیاتی ادارے کا غلام بنانے کی اجازت نہیں دیں گے، سٹیٹ بینک قوانین کورد کرتے ہیں۔ زبردستی ای وی ایم مسلط کرنے کی کوشش کررہے ہیں، ہم صاف اورستھرا الیکشن چاہتے ہیں، ای وی ایم کو رد کرتے ہیں، الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے نام پر اوورسیزپاکستانیوں سے گیم کھیلا جارہا ہے، اوورسیزپاکستانیوں کے نمائندے پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں۔ یہ الیکشن میں دھاندلی اوراوورسیزکے ووٹوں کو کم کی کوشش ہے، عمران کا طریقہ کار اوورسیزکے ووٹوں کو کم کرنے کی کوشش ہے، یہ اپنے نمائندوں کو جتوانا چاہتے ہیں، ای وی ایم کو سڑکوں اور عدالتوں پر چیلنج کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے تین سالوں میں پی ٹی آئی آئی ایم ایف ڈیل کی مخالفت کر رہے ہیں، آئی ایم ایف ڈیل عوام دشمن ڈیل ہے، پی ٹی آئی آئی ایم ایف ڈیل کا بوجھ عام آدمی اٹھارہا ہے، عمران نے وعدہ کیا تھا آئی ایم ایف جانے سے پہلے خودکشی کرلے گا، معاشی دشمن پالیسی اپنا کرآج عوام خودکشیاں کرنے پرمجبورہیں، نالائق،سلیکٹڈ وزیراعظم کی وجہ سے ہرطبقہ پریشان ہے۔ چھوٹا تاجر، بزرگ پنشنرز بھی پریشان ہے غریب کدھرجائے، عوام سے اپیل کرتا ہوں ہمارا ساتھ دوغریب دوست معیشت لائیں گے، اس ملک کی معیشت کوکھڑا کرکے دکھائیں گے۔

پی پی چیئر مین کا کہنا تھا کہ جب ملکی معیشت امیروں کا ساتھ دے توپھرمعیشت ترقی نہیں کرسکتی۔ بھٹوکی معاشی پالیسی مساوات پرمبنی تھی۔ قائد عوام کی معاشی پالیسی امیرنہیں عام آدمی کے لیے تھی۔ پیپلزپارٹی کی بنیاد جمہوری، انسانی حقوق کا تحفظ ہے۔ قوم نے ہمارا ساتھ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ جب سے پیپلزپارٹی کی حکومت ختم ہوئی تب سے معیشت عوام دشمن بن چکی ہے۔ پیپلزپارٹی دورحکومت میں معاشی بحران کے باوجود عام آدمی کوریلیف دیا گیا، ی پی نے بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام جیسا انقلابی پروگرام شروع کیا اور تنخواہ،پنشن میں اضافہ کیا گیا اور عام آدمی پربوجھ نہیں ڈالا گیا تھا۔

بلاول کا کہنا تھا کہ شہید جمہوریت محترمہ شہید کی جماعت کا یوم تاسیس مبارک ہو۔سلیکٹڈ نے کہا تھا پیپلزپارٹی کا جلسہ پشاورمیں نہیں ہوگا، انتظامیہ نے جلسے کی اجازت نہیں دی، دیکھ لوسلیکٹڈ پورے کا پورا پشاورجلسے میں موجود ہے، کاغذی وزیراعلیٰ کوپشاورکی عوام نے رد کردیا ہے۔ جیالوں نے بھٹو،بی بی شہید کوکبھی مایوس نہیں کیا تھا، آج آپ نے اکٹھے ہوکرثابت کردیا ہے مجھے بھی مایوس نہیں کریں گے۔ قائد عوام نے کہا تھا اگربہادرپشتون ساتھ ہو تو پھر کوئی راستہ نہیں روک سکتا۔