اس حوالے سے علامہ سید مظفر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ ذاتِ رسول اللہ ایسی شفیق چھاؤں ہے جس میں تمام اہلِ حق جمع ہیں.
اس حوالے سے علامہ سید مظفر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ ذاتِ رسول اللہ ایسی شفیق چھاؤں ہے جس میں تمام اہلِ حق جمع ہیں.

جامعہ این ای ڈی کےتحت بیسویں سالانہ محفل عید میلادالنبیﷺ کاانعقاد

جامعہ این ای ڈی کے تحت بیسویں سالانہ محفل عید میلادالنبیﷺ کا انعقاد ہر برس کی طرح امسال بھی کیا گیا،جامعہ کے تحت منعقدہ اس محفل عید میلادالنبیﷺ سےعلامہ سید مظفر حسین شاہ قادری نے مرکزی خطاب کیا۔

اس روح پرور محفل میں معروف نعت خواں ساجد قادری، محمود الحسن اشرفی، ذوہیب اشرفی، غلام مصطفے قادری، شہبازعطاری سمیت سید عبد الرزاق عطاری نے گلہائے عقیدت،نذرِخاتم النبین کئے۔

جامعہ ترجمان کے مطابق اس محفل کا باقاعدہ آغاز میزبان قاری تابش اخترالقادری کی نظامت میں تلاوت کلامِ الہی سے قاری حسیب خان نے کیا۔ اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے علامہ سید مظفر حسین شاہ قادری کا کہنا تھا کہ صدیاں بیت چکی ہیں لیکن آج بھی زمانے کے قلوب و اذہان میں نقش رسول ﷺ زندہ و جاوید ہے۔

مسلم ہو یا کافر، زمانے کے دلوں میں زندہ رہنا اس بات کی دلیل ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم معراج انسانیت کے امین ہیں۔ محفل عید میلادالنبیﷺ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ ذاتِ رسول اللہ ایسی شفیفق چھاؤں ہے جس میں تمام اہلِ حق جمع ہیں۔

اس حوالے سےجامعہ این ای ڈی کے ترجمان کامزید کہناتھا کہ آخر الزماں نبی رسول اکرمﷺکی ذات محورِ اتحاد ہے اور یہی ذات اتحاد بین المسلمین کی بنیاد بھی ہے۔جامعہ کے تحت منعقدہ اس محفل عید میلادالنبیﷺ پر خصوصی پیغام دیتے ہوئے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کا کہنا تھاکہ میرے نبی سا کوئی لاجواب ہو نہ سکا۔

ذات رسولِ خداﷺ پربات کرتے ہوئے ترجمان کا کہنا تھاکہ رحمتہ العالمین، خاتم النبین، شافع محشر کا اُسوہ حسنہ قابل ِتقلید ہے۔انہوں نے کہاکہ ان ذات پر لاکھوں درود اور سلام ہے جنھیں طائف کے بازار میں لہولہان کردیا گیا لیکن اُمت کی اصلاح سے پیچھے نہ ہٹے۔نفسا نفسی کے دور میں رسول اللہﷺ کے کردار اور گفتار پر عمل کی ضرورت مزید بڑھ گئی۔

انہوں نے این ای ڈی ایمپلائز محفل ِ میلاد کمیٹی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جامعہ کے تحت منعقدہ میلادکا مقصد اپنے طالب علموں کو دین شناسی کے مواقعے فراہم کرنا ہے۔اس موقعے پر رجسٹرار سید غضنفر حسین سمیت بڑی تعداد میں طالب علموں سمیت جامعہ کے اساتذہ اور اسٹاف نے محفلِ میلاد میں شرکت کی۔اس محفل عید میلاد النبی کاباقاعدہ اختتام محمد ایاز عطاری نے بارگاہ رب العزت میں دست سوال دراز کرکے کیا۔