ڈی آئی جی ویسٹ ناصر آفتاب نے سابق ایس ایچ او اورنگی ٹائون اعظم گوپانگ کو گزشتہ روز گرفتار کرکے آج انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کردیا تھا
ڈی آئی جی ویسٹ ناصر آفتاب نے سابق ایس ایچ او اورنگی ٹائون اعظم گوپانگ کو گزشتہ روز گرفتار کرکے آج انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کردیا تھا

کراچی:مقتول ارسلان کےوالد کی ڈی آئی جی ویسٹ ناصرآفتاب سےملاقات،دھرناختم کرنےکااعلان

اورنگی ٹائون پولیس مقابلے میں جاں بحق ارسلان محسود کے والد لیاقت محسود ودیگر کی ڈی آئی جی ویسٹ ناصر آفتاب سے ملاقات

مقتول کے ورثاء نے ڈی آئی جی ویسٹ ناصر آفتاب کی جانب سے کیس کی شفاف تحقیقات اور پایہ تکمیل تک پہنچانے کی یقین دہانی کے بعد مائی گاڑی چوکی کے پاس جاری احتجاج ختم کردیا۔

ڈی آئی جی ویسٹ ناصر آفتاب نے سابق ایس ایچ او اورنگی ٹائون اعظم گوپانگ کو گزشتہ روز گرفتار کرکے آج انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کردیا تھا۔

اورنگی ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے مقتول ارسلان محسود کے والد اور دیگر ورثاء کا ڈی آئی جی ویسٹ ناصر آفتاب سے ملاقات کے بعد دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا ۔

اس حوالے سے ڈی آْئی جی ویسٹ ناصر آفتاب کا کہنا تھا کہ مقتول ارسلان محسود کے مبینہ پولیس مقابلے میں ملوث ایس ایچ او اعظم گوپانگ کو گرفتار کر کے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام نے اورنگی ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کو بے گناہ قرار دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے میں نوجوان کی ہلاکت کے معاملے پر تفتیشی حکام نے ابتدائی طور پرجاں بحق اور زخمی نوجوان کو بے گناہ قرار دے دیا تھا۔تفتیشی حکام نے بتایا کہ اورنگی ٹائون مقابلہ اب تک کی تفتیش کے مطابق جعلی تھا، مقتول نوجوان ارسلان اورزخمی یاسر نہتے تھے، مقتول کی جانب سے فائرنگ کی گئی نہ ہی ان کے پاس اسلحہ تھا۔