کریک پڑنے پر طیارے کے کپتان نے کراچی ایئرپورٹ کے ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کیا اور لینڈنگ کی اجازت طلب کی
کریک پڑنے پر طیارے کے کپتان نے کراچی ایئرپورٹ کے ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کیا اور لینڈنگ کی اجازت طلب کی

پی آئی اےکےسعودی عرب جانےوالےطیارےکی ونڈ اسکرین پردوران پروازکریک پڑگیا

کراچی:پی آئی اے کے طیارے کی ونڈ اسکرین پر دوران پرواز کریک پڑگیا۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی اسلام آباد سے سعودی عرب جانے والی پرواز کو ہنگامی حالت میں کراچی میں اتار دیا گیا۔

پرواز پی کے 9753 اسلام آباد سے سعودی دارالحکومت ریاض جارہی تھی کہ طیارے کی سائیڈ ونڈ اسکرین میں کریک پڑگیا۔ذرائع کے مطابق کریک پڑنے پر طیارے کے کپتان نے کراچی ایئرپورٹ کے ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کیا اور لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔

ذرائع کے مطابق لینڈنگ کی اجازت ملنے پر طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر سعودی عرب جانے والی پرواز کی ٹیکنیکل لینڈنگ ہوئی۔

پی آئی اے نے اس حوالے سے اعلامیہ جاری کیا ہے، جس کے مطابق کراچی میں طیارے کی ونڈ اسکرین تبدیل کی گئی اور اسے ریاض روانہ کردیا گیا۔