ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل افتخار حسن چوہدری نے مسیحی برادری کو کرسمس ڈے کے تہوار کی آمد پر پیشگی مبارکباددی
ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل افتخار حسن چوہدری نے مسیحی برادری کو کرسمس ڈے کے تہوار کی آمد پر پیشگی مبارکباددی

سندھ رینجرزکی جانب سےکرسمس ڈے کی مناسبت سےتقریب کااہتمام

کراچی:پاکستان رینجرز سندھ نے سیچر ڈے ویلفیئرگروپ کے تعاون سے بھٹائی کیمپ کراچی میں کرسمس ڈے کی مناسبت سے ایک تقریب کا اہتمام کیا جس میں کرسچن کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے یتیم بچوں اور دیگر افراد نے شرکت کی۔

تقریب میں سندھ کے بِشپ فیڈرک جونز اور بلوچستان کے کارڈینل جوزف کاؤٹس بھی شریک تھے۔ اس موقع پرآرمی پبلک اسکول پشاور کے شہداء کی یاد میں کینڈل لائٹ جلا کر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

تقریب میں بچوں کی تفریح کے لیے موسیقی کا اہتمام بھی کیا گیا۔ ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل افتخار حسن چوہدری نے مسیحی برادری کو کرسمس ڈے کے تہوار کی آمد پر پیشگی مبارکباددی، بچوں میں تحائف تقسیم کئے اور تہوار کے حوالے سے کیک بھی کاٹا۔
ڈی جی رینجرز سندھ نے تمام مسیحی بھائیوں کے لیے کرسمس کے تہوار کے حوالے سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ کرسمس کی خوشیوں میں یہ بچے بھی دیگرمسیحی بھائیوں کی طرح بھرپور شرکت کریں۔

بلا شبہ پاکستان کی تعمیر و ترقی خصوصاً تعلیم اور صحت کے شعبوں میں کرسچن کمیونٹی کا اہم کردار ہے۔ علاوہ ازیں دفاع وطن میں بھی ہمارے مسیح بھائی ہر جنگ میں شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں۔

تقریب میں اس حوالے سے بِشپ فیڈرک جونز اور کارڈینل جوزف کاؤ ٹس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ رینجرز نے یتیم بچوں کے لیے خصوصی پروگرام منعقد کر کے ان بچوں اور مسیحی برادری کی حوصلہ افزائی کی جو کہ قابلِ تحسین ہے۔

انہوں نے کرسمس کے موقع پر سندھ رینجرز کی جانب سے کئے گئے سیکیورٹی اقدامات پراطمینان کا اظہار کیا اوراس عزم کا اعادہ کیا کہ کرسچن کمیونٹی ملک میں عام طور اور کراچی میں خاص طور پر اپنا مثبت کردار ادا کرتی رہے گی۔