ڈاکٹر صابر میمن کے مطابق 4 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے
ڈاکٹر صابر میمن کے مطابق 4 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے

کراچی:سیوریج نالےمیں دھماکا،17افراد جاں بحق 13 زخمی

کراچی کے علاقے شیر شاہ پراچہ پل کے پاس ہونے والے دھماکے میں 17 افراد جاں بحق اور13 افراد زخمی ہوگئے۔

کراچی کے علاقے شیر شاہ پراچہ چوک کے قریب دھماکا ہوا ہے، دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز کئی کلو میٹر دور تک سنی گئی، جب کہ متعدد گاڑیاں اور دکانیں تباہ ہوگئیں، اور جائے وقوعہ تباہی کا منظر پیش کررہا ہے۔

اس حوالے سےٹراما سینٹر سول اسپتال کے سربراہ ڈاکٹر صابر میمن کا کہنا تھا کہ دھماکے میں17 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں ۔ ٹراما سینٹر سول اسپتال کے سربراہ ڈاکٹر صابر میمن نے واقعے کے نتیجے میں 17 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ریسکیو اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا جارہا ہے، جب کہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق دھماکا اتنا زور دار تھا کہ ایک کار اڑ کر دور جا گری جبکہ نالے اور بینک کا ملبہ بھی دور دور جا کر گرا ہے۔ شیر شاہ پولیس کے مطابق واقعہ شیر شاہ کے علاقے میں پراچہ چوک کے قریب پیش آیا ہے۔

پولیس کے مطابق سیوریج کے نالے میں دھماکے سے نالے کی چھت دور جا کر گری، دھماکے کے نتیجے میں قریب ہی واقع نجی بینک کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ کیماڑی ڈسٹرکٹ پولیس نے واقعے میں تخریب کاری یا دہشت گردی کے عنصر کو رد کر دیا ہے، پولیس کے مطابق یہ واقعہ حادثاتی طور پر پیش آیا ہے۔