کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس مکمل طورپرغائب۔خواتین پریشان

کراچی میں گیس کا بحران شدید ہوگیا جس کے باعث بعض علاقوں میں گیس مکمل طورپرغائب ہوگئی۔

کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے، صدر، آئی آئی چندریگر روڈ اوراس کے اطراف آبادیوں،کورنگی کے مختلف علاقوں بشمول مہران ٹائون میں گیس مکمل طورپرغائب ہے اورگزشتہ کئی دنوں سے گیس سپلائی بند ہے۔

کراچی کی انڈسٹری اورگھریلو صارفین گیس سے محروم ہیں۔ گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہیں۔ شدید مشکلات کا شکارعوام کی آوازکوئی نہیں سن رہا۔ سردی آتے ہی لوگوں کے مسائل مزید بڑھ گئے۔ خواتین کو امورخانہ داری میں مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب ترجمان سوئی سدرن کا کہنا ہےکہ صنعتوں سےگیس کی گھروں کو منتقلی پر صنعتکاروں نے حکم امتناع لے رکھا ہے،  گیس کی طلب و رسد کا فرق 220 ملین مکعب فٹ ہوگیا ہے جب کہ گیس فیلڈز سے سپلائی میں بھی کمی کا سامنا ہے۔