وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس آج طلب

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس تھوڑی دیر بعد ہوگا۔ اجلاس میں فنانس ترمیمی بل کی منظوری دی جائے گی۔

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس آج دن 12 بجے ہوگا جس میں فنانس ترمیمی بل کی منظوری دی جائے گی۔ وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد فنانس ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

اجلاس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی ہوگا جس میں ارکان اسمبلی کو منی بجٹ کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی کڑی ترین شرائط منی بجٹ میں شامل ہیں، بجلی، گیس اور پٹرول مہنگا ہو گا، منی بجٹ میں 1700 سے زائد اشیا پر ٹیکسزاور ڈیوٹیز بڑھیں گی، تمام امپورٹڈ اورلگژری آٹئم پر ٹیکسز بڑھائے جائیں گے۔

پرتعیش اشیا پر ٹیکسزاورڈیوٹیز میں اضافہ ہوگا، بچوں کے لیے امپورٹڈ اور ڈایئپرز مہنگے ہوں گے، خواتین کے لیے میک اپ کا سامان مہنگا ہوگا، امپورٹڈ اور مقامی گاڑیوں پر ٹیکسز میں اضافہ ہوگا۔