مراد سعید کا پہلا، اسدعمرکا دوسرا اور ثانیہ نشتر کا تیسرا نمبر رہا۔فائل فوٹو
مراد سعید کا پہلا، اسدعمرکا دوسرا اور ثانیہ نشتر کا تیسرا نمبر رہا۔فائل فوٹو

کارکردگی میں مراد سعید سب وزرا پر بازی لے گئے

اسلام آباد: وزیر اعظم نے بہترین کارکردگی پر 10 وفاقی وزارتوں میں تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کردیے ۔ مراد سعید کا پہلا، اسدعمرکا دوسرا اور ثانیہ نشتر کا تیسرا نمبر رہا۔

وزیراعظم عمران خان نے بہترین کارکردگی پر 10 وفاقی وزارتوں میں تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔ تعریفی سرٹیفکیٹ پانے والوں میں شیخ رشید، شیریں مزاری، خسروبختیار، عبدالرزاق داؤد، معید یوسف اور فخر امام بھی شامل ہیں۔بہترین کارکردگی دکھانے والی وزارتوں کے ملازمین کو بھی اضافی الاونس دیا جائے گا۔

شفقت محمود کی وزارتِ تعلیم کا چوتھا، شیریں مزاری کی وزارتِ انسانی حقوق کا پانچواں، خسرو بختیار کی وزارتِ صنعت کا چھٹا، نیشنل سیکیورٹی ڈویژن کا ساتواں، عبد الرزاق داؤد کی وزارتِ تجارت کا آٹھواں، وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید کی وزارتِ داخلہ کا نواں جبکہ سید فخر امام کی نیشنل فوڈ اینڈ سیکیورٹی کی وزارت کا آخری یعنی دسواں نمبر رہا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو مراعات دیں گے، سزا اور جزا کے بغیر دنیا کا کوئی نظام کامیاب نہیں ہوسکتا، گورننس کا مطلب عوام کی زندگی میں بہتری لانا ہوتا ہے۔ عمران خان نے کارکردگی میں نمبر ون آنے پر وزیراعظم کی مراد سعید کو مبارکباد دی۔