بعد میں حملہ آور نے خود کو بھی گولی مار لی جسے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا تاہم وہ دوران علاج ہلاک ہوگیا۔

بھارتی فوجی نے 5 ساتھیوں کو بھون دیا

امر تسر:بارڈرسیکیورٹی فورس کے ہیڈکوارٹر میں تعینات ایک اہلکار نے اپنے ساتھی اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 5 اہلکار مارے گئےاور 12 زخمی ہوگئے۔ جبکہ فائرنگ کرنیوالے اہلکار نے بعد میں اپنی جان بھی لے لی۔امرتسر رورل پولیس کے ایس ایس پی دیپک ہلوری نے حملہ آور سمیت پانچ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست پنجاب کے شہر امرتسر کے علاقے خاصہ میں واقع بارڈر سیکورٹی فورس کے  ہیڈ کوارٹر میں فائرنگ کے واقعے میں 6 اہلکار ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق بارڈرسیکیورٹی فورس کے ایک اہلکار نے غصے میں آکر اپنے ساتھیوں پرفائرنگ کی اور بعد میں خود کو بھی گولی مار لی جسے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا تاہم وہ دوران علاج ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے حوالے سے بتایا گیا کہ ایک پولیس اہلکار تشویشناک حالت میں امرتسر کے نجی ہسپتال میں زیر علاج ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ابتدائی طورپر بی ایس ایف کی طرف سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیاگیا تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اپنی ڈیوٹی کے معاملات کی وجہ سےفائرنگ کرنیوالا جوان خوش نہیں تھا۔

بی ایس ایف کے ذرائع کے حوالے سے لکھا گیا کہ144بٹالین کے کانسٹیبل ستیپا ایس کے نے اپنے سرکاری ہتھیار سے فائرنگ کی جبکہ ایک اور ذریعے نے بتایا کہ ملزم جوان نے 144بٹالین کے کمانڈنٹ ستیش مشرا کی گاڑی پر بھی فائرنگ کی ۔

واقعے کے بعد سینیئر افسران جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔