بری ہونے والوں میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی ، شفقت محمود، اسد عمر،چوہدری اعجاز ، سیف اللہ نیازی ، راجہ خرم نواز اور شوکت یوسفزئی  شامل ہیں۔

پارلیمنٹ حملہ کیس۔ صدر عارف علوی سمیت پی ٹی آئی رہنما بری 

فائل فوٹو

فائل فوٹو

پارلیمنٹ حملہ کیس میں پی ٹی آئی کی سینئر قیادت بری ہو گئی ،انسدا د دہشتگردی عدالت نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سمیت تمام 11نامزد ملزمان کو بری کردیا ، بری ہونے والوں میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی ، شفقت محمود، اسد عمر،چوہدری اعجاز ، سیف اللہ نیازی ، راجہ خرم نواز اور شوکت یوسفزئی  شامل ہیں ۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے پی ٹی آئی رہنمائوں کی جانب سے دائر 88بریت کی درخواستوں پر فیصلہ کر دیا ۔ واضح رہے کہ صدر پاکستان ڈاکٹر عار ف علوی نے اس کیس میں استثنیٰ نہ لینے کی درخواست درج کرائی تھی ،ان کا کہنا تھا آئین پاکستان میں صدر کو کیس سے استثنیٰ لینے کی اجازت ہے لیکن اسلام میں قانون سب کیلیے برابر ہے اس لیے استثنیٰ نہ دیا جائے ۔

پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس کی گزشتہ سماعت میں پراسیکیوشن نے جواب دیا تھا کہ ہمیں پی ٹی آئی رہنمائوں کی بریت کی درخواستوں پر کوئی اعتراض نہیں جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پھر تو کیس بنتا ہی نہیں لیکن ملزمان فیصلہ سننے تو آجاتے۔