الیکشن کمیشن کا کردار اسپیکر کی طرف سے ڈکلیریشن کےبعد شروع ہوگا۔

وزیر اعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد سے کوئی لینا دینا نہیں۔الیکشن کمیشن

اختیارات تفویض کیے جائیں تو ای سی پی فریضہ سر انجام دے سکتاہے۔فائل فوٹو
اختیارات تفویض کیے جائیں تو ای سی پی فریضہ سر انجام دے سکتاہے۔فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے اعلامیہ جاری کر دیا، اعلامیہ میں واضح کیا گیا کہ وزیر اعظم کے انتخاب اور عدم اعتماد سے الیکشن کمیشن کا کوئی تعلق نہیں۔

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ وزیر اعظم کا انتخاب کرنا یا عدم اعتماد کی کارروائی اسپیکر اسمبلی سر انجام دیتے ہیں ، اسپیکر قومی اسمبلی کارروائی بطور پریزائیڈنگ افسر انجام دیتے ہیں ۔ پارٹی سربراہ متعلقہ ممبر پارلیمنٹ کے انحراف کا ڈکلیریشن تحریری طور پر دے گا ، پارٹی سربراہ کاپی پریزائیڈنگ افسر ، چیف الیکشن کمشنر کو ارسال کرے گا، انحراف کے اعلان سے قبل پارٹی سربراہ متعلقہ ممبر کو سننےکا موقع دے گا۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کا کردار اسپیکر کی طرف سے ڈکلیریشن کےبعد شروع ہوگا،الیکشن کمیشن ڈکلیریشن کے بعد 30 دن میں فیصلہ کریگا، اختیارات تفویض کیے جائیں تو ای سی پی فریضہ سر انجام دے سکتاہے،الیکشن کمیشن آئین و قانون کے مطابق احسن طریقے سے کام کر رہاہے ۔