جے یو آئی نے زاہد اکرم درانی کو ڈپٹی اسپیکر کیلیے نامزد کردیا۔فائل فوٹو
جے یو آئی نے زاہد اکرم درانی کو ڈپٹی اسپیکر کیلیے نامزد کردیا۔فائل فوٹو

قومی اسمبلی کا اجلاس پیرتک ملتوی۔اپوزیشن مایوس

اسلام آباد:قومی اسمبلی کا غیرمعمولی اجلاس وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پرکارروائی کے بغیر پیر28مارچ تک ملتوی کردیا گیا۔

اسپیکراسد قیصرکی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس کے ایجنڈے میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد بھی شامل تھی۔

اجلاس میں تلاوت اور مرحومین کے لیے فاتحہ خوانی کے بعد اسپیکرقومی اسمبلی نے روایات کے مطابق اجلاس کو تعزیتی ریفرنس میں تبدیل کرکے پیرکی شام 4 بجے تک ملتوی کردیا۔ سابق صدر رفیق تارڑ، سابق رکن اسمبلی خیال زمان ، ایم این اے تاشفین صفدر کے سسرکی وفات جبکہ پشاور حملہ میں جاں بحق افراد کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔ وفاقی وزیر مذہبی امورنورالحق نے دعا کرائی۔

فاتحہ خوانی کے بعد اسپیکرقومی اسمبلی نے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہاؤس کی روایت ہے کہ رکن اسمبلی وفات پائے تو اجلاس بغیر کارروائی ملتوی کیا جاتا ہے، آج بھی ایوان اسی روایت کے مطابق بغیرکارروائی ملتوی کیا جاتا ہے، البتہ تحریک عدم اعتماد کے معاملے کو آئین و قانون کے مطابق آگے بڑھایا جائے گا۔

اجلاس ملتوی ہونے پر اپوزیشن کی جانب سے ایوان میں کوئی بھی احتجاج نہیں کیا گیا حالانکہ آصف زرداری نے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی اجازت نہ ملی تو ہنگامہ کریں گے۔

اجلاس میں حکومت کے تقریبا 80 جبکہ اپوزیشن کے 159  ممبران شریک ہوئے جبکہ جماعت اسلامی نیوٹرل ہونے کے باعث اجلاس میں نہیں آئی۔ اجلاس میں اپوزیشن کے 2 ممبران کم تھے ۔علی وزیرگرفتاری کے باعث شریک نہیں ہوئے۔ پیپلزپارٹی کے ایک رکن ملک سے باہر ہیں۔