عمران خان نے وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

اجلاس رات 9 بجے ہوگا، اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

               
  April 10, 2022 · قومی

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس رات 9 بجے ہوگا، اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

خیال رہے کہ وزیراعظم کی جانب سے کابینہ کا اجلاس ایسے وقت میں طلب کیا گیا ہے جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے جس میں وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہونی ہے۔