توہین رسالت مجرم کو سزائے موت

باغ : آزاد کشمیر کی عدالت نے توہین رسالت کے مجرم کو سزائے موت کا حکم دیدیا۔ ضلع باغ کی تحصیل دھیر کوٹ میں مجرم محمد شفیق نے گستاخانہ کلمات ادا کئے تھے، جس پر عدالت نے 10 لاکھ جرمانہ بھی عائد کیا۔  مقدمے کی سماعت کے دوران گستاخی تابث ہوگئی  جس پر ایڈیشنل ضلعی فوجداری عدالت دھیر کوٹ نے وارنٹ حوالگی بربنائے حکم سزائے قید و جرمانہ بجرم APC 295C سرکار بنام محمد شفیق۔ بنام سپرنٹنڈنٹ جیل باغ تشریح سزا قید سنادی۔

عدالتی احکامات کے مطابق مقدمہ نمبر 236/20 مسل نمبر 02 امروز ملزم محمد شفیق ولد محمد یونس خان قوم تنزیال سکنہ رینگولی تحصیل دھیر کوٹ ضلع باغ کی حد تک عدالت مجاز نے جرم زیر دفعہ APC 295 Cکی پاداش میں مجرم کو سزائے موت اور مبلغ دس لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی ہے۔ اور عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں مجرم مزید ایک سال قید محض کی سزا ڈسٹرکٹ جیل باغ میں بھگتے گا۔ اس سلسلے میں سپرنٹنڈنٹ جیل باغ کو حکم دیا جاتا ہے کہ مجرم مذکورہ کو ڈسٹرکٹ جیل باغ میں اپنی تحویل و حفاظت میں قرار وارنٹ ہٰذا رکھیں اور وہاں قانون کے مطابق سزائے مذکور کی تعمیل کریں۔