گلشن اقبال13ڈی ، ڈیفنس فیز فور، گلستان جوہر کے مکین بجلی کو گرس گئے(فائل فوٹو)
گلشن اقبال13ڈی ، ڈیفنس فیز فور، گلستان جوہر کے مکین بجلی کو گرس گئے(فائل فوٹو)

عید سے پہلے بجلی بم گرادیا گیا

 اسلام آباد: حکومت نے عید قرباں سے پہلے کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی بم گرادیا ۔

نیپرا نے کراچی والوں کیلئے بھی بجلی9 روپے 52 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی۔ملک کے دوسرے شہروں کیلئے بھی فی یونٹ 7 روپے 90 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے ۔

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے  بجلی مئی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے، نیپرا نے کراچی کیلئے بجلی کی قیمت بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اضافی وصولی جولائی اور اگست کے بجلی کے بلوں میں کی جائے گی، کے الیکٹرک نے 11روپے 34 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔

اس سے قبل نیپرا نے ملک کے دیگر صارفین کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 7 روپے 90 پیسے اضافے کی منظوری دی تھی۔

نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مئی کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 7 روپے 90 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔

نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مئی کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 7 روپے 90 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے 7 روپے 96 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دی تھی، اتھارٹی نے 27 جون 2022 کو فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) پر عوامی سماعت کی تھی۔

نیپرا اعلامیے کے مطابق اپریل کا ایف سی اے صارفین سے 3 روپے 99 پیسے چارج کیا گیا تھا جبکہ مئی کا فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ اپریل کی نسبت 3 روپے 91 پیسے ہے جو جولائی میں زیادہ چارج ہو گا۔