کل رات تک سسٹم کے زیراثر سندھ کے بیشتر مقامات پر بارش رہےگی۔فائل فوٹو

بلوچ کالونی قبرستان میں بارش کا پانی جمع، میت کی دوسری جگہ تدفین

کراچی، بلوچ کالونی قبرستان میں بارش کا پانی جمع  ہوگیا  میت دوسری کی جگہ تدفین کیلئے دوسری جگہ منتقل کرنا پڑا۔ ذرائع کے مطابق محمودآباد میں انتقال کرجانےو الے شخص کی میت کو تدفین کیلئے بلوچ کالونی قبرستان لائی گئی، لیکن قبرستان میں پانی بھرجانے کی وجہ سے تدفین کرنا ناممکن ہوگیا، جس کی وجہ سے میت کو تدفین کے لئے دوسرے قبرستان لے جانا پڑا گیا۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے تھا کہ قبرستان اور اس کے اطراف میں موجود بارش اور نالے کا پانی تعفن کا بن رہا ہے جس کی نکاسی کیلئے متعدد بار متعلقہ محکموں سے شکایات کی گئیں مگر کوئی کارروائی عمل میں نہیں آئی، قبرستان سے متصل بلوچ کالونی تھانے کا عملے نے بھی اپنے آپ مدد کے تحت پولیس اسٹیشن میں جمع پانی کو نکالا۔