سرٹیفائڈ فرسٹ ایڈز علی صہیب نے 400 سے زائد طلباء کو ابتدائی طبی امداد کی آگاہی فراہم کی
سرٹیفائڈ فرسٹ ایڈز علی صہیب نے 400 سے زائد طلباء کو ابتدائی طبی امداد کی آگاہی فراہم کی

‘‘فرسٹ ایڈ  اہمیت’’ پر جامعہ کراچی میں  سیمینار کا انعقاد

جامہ کراچی میں اسٹوڈنٹ اِیڈوائزرآفس اورسی ایس آر کے اشتراک  سے فرسٹ ایڈ (ابتدائی طبی امداد ) کی اہمیت کیلئے سمینار کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں پاکستان ریڈ کریسنٹ سے تعلق رکھنے والے ماسٹرٹرینر ڈاکٹر سید محمد اورحال ہی میں پاکستان سے یوتھ ڈیلگیٹ جنرل اسمبلی میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے  ریڈ کریسنٹ سے سرٹیفائڈ فرسٹ ایڈز علی صہیب نے 400 سے زائد طلبہ و طالبات کو ابتدائی طبی امداد کی اگاہی فراہم کی۔

اس موقع پر جامعہ کراچی کے اسٹوڈنٹ اِیڈوائزر ڈاکرعاصم نے کہا کہ اس طرح کی ٹریننگ بہت ضروری ہیں اور آنے والے دنوں میں ہماری کوشش ہے کہ جامعہ کراچی کے تمام طلبہ و طالبات کو یہ ٹرینگ دی جائے۔