ایشیا کپ: بھارت نے افغسانستان کو شکست دے دی
ایشیا کپ: بھارت نے افغسانستان کو شکست دے دی

ایشیا کپ : بھارت نے افغانستان کو 101 رنز سے شکست دے دی

 

ایشیا کپ 2022 کے سپر فور میچ میں بھارت نے افغانستان کو 101 رنز سے شکست دے دی۔

میچ میں فائنل کی دوڑ سے باہر ہونے کے بعد کھیلے گئے میچ میں بھارت نے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی کی ٹی20 میں پہلی سنچری کی مدد سے افغانستان کو 101 رنز سے شکست دی۔

دبئی میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت پر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

بھارت کے کپتان روہت شرما کو آرام دیا گیا، ان کی جگہ کے ایل راہو نے قیادت کی ذمہ داریاں نبھاتے ہپوئے ویرات کوہلی کے ساتھ اوپننگ کی۔

ویرات کوہلی اور راہول نے 119 رنز کی اوپننگ شراکت قائم اور اس دوران دونوں بلے بازوں اپنی نصف سنچریاں مکمل کرلیں۔

افغانستان کے فرید احمد نے راہول کو آؤٹ کرکے پہلی وکٹ حاصل کی تاہم انہوں نے 41 گیندوں پر 6 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 62 رنز بنا لیے تھے۔

بھارت کےسوریہ کمار یادیو صرف 6 رنز بنا کر فرید احمد کی دوسری وکٹ بنے اور 125 کے مجموعےپر آؤٹ ہوئے۔

اسٹار بلےباز ویرات کوہلی نے دوسرے اینڈ سے شان دار بلے بازی جاری رکھی اور ٹی20 کیریئر کی اپنی پہلی سنچری مکمل کی جو 2019 کے بعد بین الاقوامی کرکٹ میں ان کی پہلی سنچری ہے۔

بھارت نے مقررہ اوورز میں 2 وکٹوں پر 212 رنز بنا لیے۔

کوہلی نے 61 گیندوں پر 12 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے آؤٹ ہوئے بغیر122 رنز بنائے، ریشبھ پانٹ نے 16 گیندوں پر 20 رنز بنائے۔

افغانستان نے مشکل ہدف کا تعاقب مایوس کن کیا اور دونوں جارح مزاج اوپنرز حضرت اللہ زازئی اور رحمٰن اللہ گرباز پہلے ہی اوور میں صفر پر آؤٹ ہوگئے۔

ابراہیم زدران واحد بلے باز تھے جنہوں نے نہ صرف نصف سنچری مکمل کی بلکہ 4 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 64 رنز بنا کر افغانستان کو 111 رنز تک پہنچایا۔ کپتان محمد نبی 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، نجیب اللہ زدران صفر اور عظمت اللہ عمر زئی ایک رن بنا سکے۔

راشد خان اور مجیب الرحمٰن نے بالترتیب 15 اور 18 رنز بنا کر مزاحمت کی کوشش کی لیکن ٹیم کو ایک بڑی شکست سے بچانے میں ناکام ہوئے۔

افغانستان کی ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 111 رنز بنا سکی۔

بھارت کی جانب سے بھونیشور کمار نے سب سے زیادہ 4 وکٹیں حاصل کیں۔

ویرات کوہلی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دے دیا گیا۔