اسلام آباد میں ڈینگی سے مزید 77 افراد متاثر

اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت  اسلام آباد میں ڈینگی بے قابو ہو گیا۔ روز بروز کیسز بڑھنے لگے۔ ڈینگی سے مزید 77 افراد متاثر ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق ایک دن میں ڈینگی  سے اسلام آباد کے شہری علاقے میں 36 جبکہ دیہی ایریاز میں 41 مریض سامنے آئے ہیں۔ پمز اسپتال میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 258 ، پولی کلینک میں 58 جبکہ کیپیٹل اسپتال میں 36 مریض زیر علاج ہیں۔

ڈی ایچ او اسلام آباد کا کہنا ہے کہ شہر کے دیہی علاقوں میں ڈینگی کے  1048 جبکہ شہری علاقوں میں 686 مریض ہیں۔ ڈینگی سے جاں بحق افراد کی  تعداد پانچ ہو چکی ہے۔

ڈسڑکٹ ہیلتھ آفیسر کا مزید کہنا ہے کہ ڈینگی کے انسداد کیلئے پورے سال کارروائیوں کی ضرورت ہے۔ گھروں کے اندر اور دکانوں میں یقینی بنانا ہو گا کہ لاروا نہ بنے۔ کسی بھی جگہ برتنوں ، ٹائروں یا کھلی جگہوں پر صاف پانی کو جمع ہونے نہ دیں۔