آئندہ سماعت پرعدالتی معاونین اور فریقین کے وکلا کو تیاری کرکے آنے کی ہدایت کی گئی۔فائل فوٹو
آئندہ سماعت پرعدالتی معاونین اور فریقین کے وکلا کو تیاری کرکے آنے کی ہدایت کی گئی۔فائل فوٹو

عدالت نے کے الیکٹرک کو میونسپل ٹیکس وصولی سے روک دیا

کراچی:سندھ ہائيکورٹ نے کے ایم سی کو کے الیکٹرک کے ذریعےمیونسپل ٹیکس وصولی سے روک دیا۔

بجلی کے بلوں میں کے ایم سی کے ٹیکسوں کی وصولی کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب عدالت میں پیش ہوئے۔

سندھ ہائيکورٹ نے کے ایم سی کو کے الیکٹرک کے ذریعے میونسپل ٹیکس وصولی سے روک دیا،جسٹس حسن اظہر رضوی نے استفسار کیا کہ کیا یہ وہی ٹیکس ہے جو کے الیکٹرک کے بلوں میں لیا جا رہا ہے؟ شہر میں صفائی تو ہو نہیں رہی، ٹیکس کے الیکٹرک کے بلوں میں کیوں وصول کر رہے ہیں؟.

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے جواب دیا کہ کے ایم سی کی ذمے داری شہر میں کام کرنا ہے، پارک بنانا ہے۔

جسٹس حسن اظہر نے ریمارکس دیے کہ سڑکیں ٹوٹی، پارکس تباہ، اسٹریٹ لائٹس نہيں، اور ڈکیتیاں ہورہی ہیں، 1 لاکھ روپے جمع ہوتا ہے تو کراچی کو اس کے بدلےکیا ملتا ہے۔

جسٹس حسن اظہررضوی نے ریمارکس دیے کہ کیا صوبائی حکومت احسان کررہی ہے، سارا ٹیکس لے رہی ہے، اور جب یہاں سہولیات دینے کی بات آتی ہے تو لگتا ہےخیرات دے رہے ہیں۔

سندھ ہائی کورٹ نے ہدایت کی کہ نارمل طریقے سے جیسے ریکوری کرنا ہے کریں، کسی تھرڈ پارٹی کے ذریعے ریکوری کریں، کے الیکٹرک سے نہ کریں، جو ٹیکس ادا نہ کرے اس کی بجلی نہ کاٹی جائے۔سندھ ہائی کورٹ نے آئندہ سماعت تک کے الیکٹرک کے ذریعے میونسپل ٹیکس کی وصولی سے روک دیا۔