سندھ ڈومیسائل کی شرط رکھنا پرائیویٹ کالجزکو بند کرانے کے مترادف ہے۔فائل فوٹو
سندھ ڈومیسائل کی شرط رکھنا پرائیویٹ کالجزکو بند کرانے کے مترادف ہے۔فائل فوٹو

نرسنگ کالج میں داخلے کیلیے ڈومیسائل کی شرط مسترد

کراچی: پاکستان میں نرسنگ کاشعبہ پہلے ہی شدید مشکلات سے دوچار ہے ، ملک بھر کے اسپتالوں میں نرسنگ اسٹاف کابہت زیادہ فقدان ہے ، سندھ حکومت کے سندھ ڈومیسائل کی شرط سے نئے طلبہ و طالبات کامستقبل خطرے پڑگیاہے۔

ان خیالات کااظہار پرائیویٹ نرسنگ انسیٹیویٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر قیوم مروت اور رہنما اسلم خان نے  پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر جنرل سیکریٹری جیمزواٹ ، نذر آفریدی ، محمد اسلم خان ، ڈاکٹر کفایت ، شیر خان ، کنیزفاطمہ ،عبدالواحد، رسول بخش سمیت انڈس کالج واسپتال ، مرشد ، لیاقت نیشنل ، پٹیل ، میمن ، کھارادر، سیفی کالج و اسپتال کے مالکان و نمائندگان کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

ایسوسی ایشن صدرکاکہناتھاکہ سندھ حکومت کی جانب سے صرف سندھ ڈومیسائل رکھنے والے طلبہ وطالبات ہی میڈیکل تعلیم حاصل کرسکتے ہیں باقی صوبوں کے ہونہار بچے سندھ میں تعلیم حاصل نہیں کرسکتے یہ سراسر ناانصافی ہے ، تعلیم سب کے لیے ہونی چاہئے ہمارا مقصد تمام صوبوں کے بچوں کو تعلیم سے آراستہ کرنا ہے اس حوالے سے ہم سندھ حکومت کے اس اقدام کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی علی احمد جان نے نرسنگ کالجزکے تحفظات کوحل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہیں اس ضمن میں سندھ حکومت نے عملی کارروائی کاآغاز کردیاہے جلد یہ مسئلہ حل کرادیاجائےگا، محمد اسلم خان کاکہناتھاکہ پاکستان کے دیگر صوبوں میں ایسے اقدامات نہیں سندھ میں ہی تعلیم سے زیادتی اقدامات سمجھ سے بالاتر ہیں۔

واضح رہے کہ نرسنگ کالجز PNCپاکستان نرسنگ کونسل کے دائرے اختیار میں ہوتے ہیں ، سندھ حکومت سے اس کاکوئی تعلق نہیں ہوتا اس کے باوجود سندھ ڈومیسائل کی شرط رکھنا پرائیویٹ کالجزکو بند کرانے کے مترادف ہے ، سندھ حکومت اپنایہ فیصلے واپس نہیں لے گاتو احتجاج کا دائرہ وسیع کرینگے۔