اسلامی نظریاتی کونسل نے ٹرانس جینڈرایکٹ کو غیرشرعی قراردیدیا

اسلام آباد: اسلامی نظریاتی کونسل کا اعلیٰ سطح اجلاس کا اجلاس ہوا، جس میں قرار دیا گیا کہ ٹرانس جینڈر ایکٹ میں مجموعی طورپر متعدد دفعات شرعی اصولوں کے ساتھ ہم آہنگ نہیں۔

اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ٹرانس جینڈر قانون نت نئے معاشرتی مسائل پیدا کرنے کا سبب بن سکتا ہے۔ اجلاس میں حقیقی انٹرسیکس افراد (خنثٰی) کے حقوق کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ اعلامیے میں مطالبہ کیا گیا کہ ٹرانس جینڈر افراد کے بارے میں موجودہ ایکٹ کا جائزہ لینے کے لیے اسلامی نظریاتی کونسل، علماء، ماہرین قانون اور ماہرین طب پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی جائے۔

کونسل کا کہنا ہے کہ ٹرانس جینڈر کے موجودہ ایکٹ میں متعدد دفعات شرعی اصولوں کے ساتھ ہم آہنگ نہیں ہیں، یہ نت نئے معاشرتی مسائل پیدا کرنے کا سبب بن سکتا ہے۔

دوسری جانب اسلامی نظریاتی کونسل نے اعلامیے میں مزید کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) ترمیمی قانون 2022 کو مستحسن قرار دیتے ہوئے اکہا کہ س قانون سے متعلق کونسل کی دیگر سفارشات کو بھی شامل کیا جائے۔