سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

کراچی :سابق صدر پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری طبیعت ناساز ہونے پراسپتال منتقل۔ ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث انہیں ڈاکٹروں کی ہدایت پراسپتال میں داخل کروایا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری ایک ماہ سے علیل  ہیں۔ زرائع کے مطابق آصف زرداری کے پھیپھڑوں کا آپریشن کل (بدھ) کو  اسپتال میں  کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی  پی رہنما ڈاکٹر عاصم حسین کی سربراہی  میں طبی بورڈ سابق صدر کا معائنہ کر رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدرآصف علی زرداری کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع ایک نجی اسپتال میں زیرعلاج ہیں جہاں ڈاکٹرز نے ان کے طبی معائنے کے لیے مختلف نمونے حاصل کر لیے ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اسلام آباد اور بختاور بھٹو خاوند محمود چوہدری کے ہمراہ دبئی سے کراچی پہنچ گئے ہیں۔