اپنا میوزک سنٹرکھولنے والوں کی اپنی آڈیوز نکل آئی ہیں، فیاض چوہان

لاہور: ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ جس بیگم صفدراعوان نے اپنا آڈیو ویڈیو میوزک سنٹر کھولا ہوا تھا اسکی اپنی آڈیوز نکل آئی ہیں، آڈیو لیک یہی ہے کہ ’’رانجھا رانجھا کردی نی میں آپے رانجھا ہوئی‘‘۔

فیاض چوہان نے اپنے ردعمل میں کہا کہ بیگم صفدر اعوان کا دعویٰ تھا کہ اس کے پاس ہر جج، جرنیل اور سیاست دان کی آڈیوز موجود ہیں، اب بیگم صفدر اعوان کی آڈیوز نکل آئی ہیں تو اسکی ہوائیاں اڑی ہوئی ہیں، جس طریقے سے بھگوڑے اسحاق ڈار کو پاکستان واپس لایا گیا وہ ملک کے قانون کے ساتھ کھلواڑ ہے۔