بھارت اپنے سفارتی طرزعمل کا جائزہ لے،پاکستان

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ہے کہ پاک امریکا تعلقات مضبوط اور کثیر الجہتی ہیں،بھارت اپنے سفارتی طرزِعمل کا جائزہ لے۔ بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر کے غیر ضروری ریمارکس پر ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے رد عمال کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے امریکا سے دیرینہ اوروسیع  البنیاد تعلقات  ہیں، پاکستان امریکا تعلقات  خطے میں امن سلامتی اوراستحکام کے فروغ کیلئے بہت اہم ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ حالیہ ماہ پاکستان اور اورامریکا کے تعلقات مضبوط اورکثیرالجھتی بن گئے ہیں، دونوں ممالک میں باہمی  تعلقات اورعوام سے عوام کے روابط مزید گہرے ہورہے ہیں۔ یہ بھی کہا کہ دونوں ممالک علاقائی امن برقرار رکھنے کیلئے مصروف عمل ہیں، امریکا اورپاکستان تعلقات  پر بھارت تبصرے سے گریز  کرے۔

ترجمان نے دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت  اپنے سفارتی طرز عمل کا سنجیدگی سے جائزہ لینے کی ضرورت ہے اور بھارت کو چاہئے کہ بین الریاستی  تعلقات کے اصولوں کا احترام کرے۔

واضح رہے کہ بھارتی  وزیرخارجہ جے شنکر نے کہا تھا کہ ہر  کوئی جانتا ہے پاکستان جنگی طیارہ ایف 16کہاں استعمال ہوتا ہے کسی اس معاملے پرکچھ اور  کہہ کر بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا۔