بنوں ، 4 سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل، ملزم گرفتار
واقعہ بنوں کے علاقے جامن روڈ میں پیش آیا جہاں ایک 4 سال بچے کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔
October 9, 2022 · قومی
(فائل فوٹو)
خیبر پختونخوا (اُمت نیوز)خیبر پختونخوا کے شہر بنوں میں 4 سالہ بچےکو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ بنوں کے علاقے جامن روڈ میں پیش آیا جہاں ایک 4 سال بچے کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ بچے سے زیادتی اور قتل کے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم بچےکا ماموں ہے،لاش اسپتال منتقل کردی گئی ہے اور ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔