شہباز گل کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کرنے کا حکم  دیدیا گیا. فائل فوٹو
شہباز گل کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کرنے کا حکم  دیدیا گیا. فائل فوٹو

شہباز گل کا سامان عدالتی وقت ختم ہونے سے پہلے واپس کرنے کا حکم

اسلام آباد:سیشن کورٹ اسلام آباد نے پولیس کو رہنما پاکستان تحریک انصاف شہباز گل کا سامان عدالتی وقت ختم ہونے سے پہلے پہلے واپس کرنے کا حکم دیدیا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق اداروں کیخلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما شہبازگل ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں پیش ہوئے، پی ٹی آئی رہنما راجہ خرم نواز اور اعظم سواتی بھی شہبازگل کے ہمراہ تھے،شہباز گل نے وکیل کرنے کیلیے مزید وقت دینے کی استدعا کی ہے ،عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

عدالت نے پولیس کو آج عدالتی وقت ختم ہونے سے قبل شہباز گل کی اشیا واپس کرنے کا حکم دیدیا ہے، جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ اگر شہباز گل کی اشیا واپس نہ ہوئیں تو پھرعدالت آجائیں۔