عدالت فریقین کو دھرنے کی اجازت کا این او سی جاری کرنے کا حکم دے۔فائل فوٹو
عدالت فریقین کو دھرنے کی اجازت کا این او سی جاری کرنے کا حکم دے۔فائل فوٹو

لانگ مارچ ناکامی سے دو چار،پی ٹی آئی رہنماؤں نے سر جوڑ لئے

لاہور: تحریک انصاف کا لانگ مارچ ناکامی سے دو چار ہو گیا، پی ٹی آئی کی قیادت ناکامی کو کامیابی میں بدلنے کیلئے مختلف ہتھکنڈے اپنانے لگی۔

لانگ مارچ میں شہریوں کی تعداد زیادہ کیسے دیکھانی ہے,تحریک انصاف کے رہنماؤں نے عمران خان کو  خوش کرنے کیلئے سر جوڑ لئے،راولپنڈی کے علاقے گوجر خان میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کا اجلاس ہوا،نائب صدر پی ٹی آئی سہیل کیانی کا کہنا تھا کہ عمران خان  کا قافلہ جمعہ کو4 بجے گوجر خان پہنچےگا ،عمران خان کے قافلے کو رش میں پھنسا کے رکھیں گے تاکہ بڑا  رش نظر آئے ،عمران خان کو رش میں پھنسا کر خطاب کروائیں گے ۔