عمران خان ملک کو تہس نہس کر کے آج امریکی سازش کے بیانیہ سے دستبردار ہو گئے۔فائل فوٹو
عمران خان ملک کو تہس نہس کر کے آج امریکی سازش کے بیانیہ سے دستبردار ہو گئے۔فائل فوٹو

فتنہ جھوٹی ایف آئی آرکٹوانا چاہتا ہے ۔مریم اورنگزیب

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ فارن فنڈڈ فتنہ پنجاب انتظامیہ کوغلط ایف آئی آر کٹوانے پرپریشرائزکر رہا ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہاہے کہ 2 گھنٹے کی نیوز ٹاک کر سکتے ہیں اپنی حکومت میں 4 دن میں ایف آئی آرنہیں کٹوا سکے ،پنجاب میں اپنی حکومت ، پولیس ، انتظامیہ لیکن ایف آئی آر نہیں کٹ سکی ،فارن فنڈڈ فتنہ پنجاب میں طاقتورکا قانون، جھوٹی ایف آئی آرکٹوانا چاہتا ہے ۔

وفاقی وزیراطلاعات نے کہاکہ فارن فنڈڈ فتنہ پنجاب انتظامیہ کوغلط ایف آئی آر کٹوانے پر پریشرائزکررہا ہے ،فارن فنڈڈ فتنہ اپنی خواہش کے مطابق غیرقانونی ایف آئی آر کٹوانے پر بضد ہے،ان کاکہناتھا کہ فارن فنڈڈ قاتلانہ حملے کا بھونڈا الزام لگا سکتا ہے مگرایف آئی آر نہیں کٹوا سکتا،فارن فنڈڈ فتنہ پولیس افسران پردباﺅ ڈال رہا ہے ۔