کراچی کے بجلی صارفین کیلیے خوشخبری

اسلام آباد:کراچی کے بجلی صارفین کیلیے خوشخبری، نیپرا نے کے الیکٹرک کے ستمبرکے فیول چارجزایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کی مد میں 5 روپے 13 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کے ستمبرکے لیے ایف سی اے میں کمی کی منظوری دے دی جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق کے الیکٹرک نے 4 روپے 62 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی، اتھارٹی نے 25 اکتوبر 2022ء کوایف سی اے پرعوامی سماعت کی تھی اور کمی کی منظوری دی گئی۔

نوٹی فکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ اس کمی کا اطلاق صرف ایک ماہ کے لیے ہوگا، لائف لائن صارفین، 300 یونٹس تک گھریلوصارفین ، زرعی صارفین اورالیکٹرک وہیکل چار جنگ ا سٹیشنز پراس کا اطلاق نہیں ہوگا۔