اورنج ٹرین ٹرمینل کے قریب گرنے والے ڈرون طیارے کا مالک گرفتار

لاہور :  اورنج ٹرین کے واشنگ ایریا میں ریموٹ کنٹرول طیارہ گرنے کا واقعہ،پولیس نے طیارے کے مالک حامد کو گرفتار کر لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ریموٹ کنٹرول طیارہ آپریٹ کرنے والے شخص سے تفتیش جاری ہے،طیارہ آئوٹ آف رینج ہونے پر اورنج ٹرین کے واشنگ ایریا میں گرا،طیارہ گرنے پر حامد کے بیٹے واشنگ ایریا طیارہ واپس لینے گئے،سکیورٹی اہلکاروں کے شناختی کوائف مانگنے پر حامد کے بیٹے واپس لوٹ گئے۔

پولیس نے سکیورٹی کیمروں کی مدد سے گاڑی ٹریس کی اور حامد کو دھر لیا،ریموٹ کنٹرول طیارے کو فرانزک کے لئےاسلام آباد بھجوایا جائے گا،طیارے کے پرزوں اور بیٹریوں کا فرانزک معائنہ کیا جائے گا،حساس تنصیبات کے اردگرد ڈرون طیارہ اڑانے کی اجازت نہیں۔