پاکستان دفاعی سازو سامان کی برآمدات سے فائدہ اٹھائے گا،عبدالہادی خان

کراچی (اسٹاف رپورٹر)آئیڈیاز نمائش میں بزنس کمیونٹی بھی شریک رہی ، دورے کے موقع پر سائٹ ایسوسی ایشن کے سابق صدر عبدالہادی خان نے کہا کہ آئیڈیازنمائش میں 64 ممالک کے وفود کا پاکستان آنا مثبت اثرات مرتب کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ دفاعی سامان کی برامدات کرکے پاکستان اچھی مارکیٹ حاصل کرسکتا ہے ،انہوں نے کہا کہ ایسی نمائشیں پاکستان کی نمائندگی کرتی ہیں ، عبدالہادی خان نے کہا کہ پاکستان دفاعی سازوسامان بنانے والے ممالک میں تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے،اس نمائش سے پاکستان دفاعی سازو سامان کی برآمدات سے بھی فائدہ اٹھائے گا،اس وقت پوری دنیا جدید ٹیکنالوجی اور کم لاگت والے معاہدے کرنا چاہتے ہیں،اس موقع سے پاکستان بروقت فائدہ اٹھا سکتا ہے،پاکستان میزائل، ڈرون ٹیکنالوجی میں بہت تیزی سے آگے بڑھ رہاہے ۔