محکمہ تعلیم سندھ کا  1500 آرٹ اور میوزک ٹیچرز بھرتی کرنے کافیصلہ

کراچی(اُمت نیوز)سندھ کے محکمہ تعلیم کی جانب سے سرکاری اسکولوں میں آرٹس اور میوزک کی تعلیم کی فروغ کیلئے 1500 آرٹ اور میوزک ٹیچرز بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ کے سیکرٹری غلام اکبر لغاری نے ٹیچرز کی بھرتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق صوبے میں تھرڈ پارٹی کے ذریعے اساتذہ کو بھرتی کیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق میوزک اور آرٹ ٹیچرز کو گریڈ 14 میں بھرتی کیا جائے گا۔