9 مئی کے واقعات سے قبل ہی خاموشی اختیار کر لی تھی- اب بھانجے شیخ راشد سمیت روپوش ہیں- نامعلوم مقام سے چھاپہ مار کارروائیوں کیخلاف دہائی
9 مئی کے واقعات سے قبل ہی خاموشی اختیار کر لی تھی- اب بھانجے شیخ راشد سمیت روپوش ہیں- نامعلوم مقام سے چھاپہ مار کارروائیوں کیخلاف دہائی

عمران خان کو کسی کی تعیناتی پراعتراض نہیں۔شیخ رشید

راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کاکہنا ہے کہ عمران خان کو کسی کی تعیناتی پراعتراض نہیں جو بھی نیا آرمی چیف آئے گا،وہ سیاسی گند اپنے کندھوں پر نہیں اٹھائے گااور ملک کو الیکشن کی طرف لے کر جائے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنے ٹوئٹ میں شیخ رشید احمد نے کہاکہ نوازشریف کیرٹیکرکا دوراینہ بڑھوانا چاہتاہے اورمن پسندکی تعیناتی بھی چاہتاہے ایک ٹکٹ میں2مزے نہیں مل سکتے،ان کا کہناتھا کہ پی ڈی ایم کاسیاسی جنازہ نکل چکاہے جس کی سیاسی چیخیں بلاول کی پریس کانفرنس میں واضح ہیں۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہاکہ کرونایاڈروناکافیصلہ بھی72 گھنٹوں میں ہوجائےگا26نومبرکوعمران خان کاراولپنڈی میں تاریخی ستقبال کریں گے۔