کراچی انٹر بورڈ کا پری میڈیکل کے نتائج کا اعلان ،58.77فیصد طلبا پاس

کراچی : اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے پری میڈیکل سال دوم کے نتائج جاری کر دیئے ہیں ۔ مجموعی طور پر 24 ہزار 151 میں سے 58.77 فیصد طلبہ پاس ہوئے ہیں ۔

سائنس پری میڈیکل سال دوم کے کیلئے کل 24 ہزار 608 طلباء و طالبات نے رجسٹریشن کرائی جن میں سے 24 ہزار 151 نے امتحان میں حصہ لیا اور 457 غیر حاضر رہے ۔ جن میں مجموعی طور پر 14 ہزار 193 طلباء و طالبات پاس ہوئے ہبں جس کی وجہ سے کامیابی کا تناسب 58.77 فیصد رہا ہے ۔کامیاب ہونے والوں میں 60.66 فیصد طالبات اور 52.23 فیصد طلبہ ہیں ۔

کامیاب ہونے والے طلباء و طالبات میں 2684 یعنی 11.11 فیصد A1 ون گریڈ ‛ 3037 یعنی 12.58 فیصد نے A گریڈ میں ‛ 3296 یعنی 13.65 فیصد نے B گریڈ میں ‛ 3364 یعنی 13.93 فیصد نے C گریڈ میں اور 1744 یعنی 7.22 فیصد نے D کے علاوہ 68 یعنی 0.28 فیصد نے E گریڈ حاصل کیا ہے ۔

پری میڈیکل میں ایک طالب علم نے پہلی پوزیشن ‛ دو طالبات نے دوسری پوزیشن اور دو طلبہ نے تیسری اور ایک طالبہ نے چھوتی اور 6 طلبہ نے پانچویں اور دو طالبات نے 6ویں پوزیشن حاصل کی ہے ۔

آدم جی سائنس کے محمد عفان عابد نے 1100 میں سے 1040 یعنی 94.55 فیصد نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے آدم جی گورنمنٹ سائنس کالج کے ہمایوں احمد بن محمد درویش اور بحریہ کالج کارساز کی طالبہ حریم اعجاز بنت اعجاز احمد نے 1100 میں سے 1034 یعنی 94 فیصد نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن اپنے نام کی ہے ۔

بحریہ کالج ایم ٹی خان روڈ کی طالبہ عائشہ جمیل اور میٹروپولیس انٹرمیڈیٹ کالج برائے طالبات کی مہوش سرور نے 1100 میں سے 1035 یعنی 94.09 فیصد نمبر حاصل کر دوسری پوزیشن حاصل کی ہے ۔ بحریہ کالج کارساز کی طالبہ نوین مراد خاتون بنت زین العابدین کھوڑو 1100 میں سے 1031 یعنی 93.72 فیصد نمبر حاصل کر کے چھوتھی پوزیشن کی حق دار قرار پائی ہیں ۔

اس کے علاوہ آدم جی سائنس کالج کے طالب علم احسن جاوید ولد حاوید اختر،دہلی گورنمنٹ کالج کے طالب علم سجیل خان بن شاہد ولی خان ‛ بحریہ کالج کارساز کی طالبہ میمونہ قیوم بنت عبدالقیوم اور آدم جی سائنس کالج کے طالب علم محمد تقی رضا بن انور عباس سمیت BAMM پی ای سی ایچ ایس گورنمنٹ کالج برائے وومن کی طالبہ مصفحہ انور بنت محمد انور عالم کے علاوہ بحریہ کالج کارساز کی طالبہ کشف مصور بنت محمد مصور نے 1100 میں سے 1030 یعنی 93.63 نمبر حاصل پانچویں پوزیشن حاصل کی ہے ۔

اس کے علاوہ بام PECHS گورنمنٹ کالج برائے وومن کی طالبہ ولیجہ جمال بنت جمال حسن ناصر اور بحریہ کالج کارساز کی طالبہ علیزے فاطمہ بنت سید ثروت حسین نے 1100 میں سے 1029 یعنی 93.54 فیصد نمبر حاصل کر کے چھٹی پوزیشن حاصل کی ہے ۔

اس سال محموعی طور پر پری میڈیکل میں 6 پوزیشنیں لینے والے 14 میں سے 5 طلباء اور 9 طالبات ہیں اور مجموعی طور پر بحریہ کارساز نے 5 اور بحریہ ایم ٹی خان روڈ نے ایک ‛ آدم جی گورنمنٹ سائنس کالج نے 4 پوزیشنیں حاصل کی ہیں ۔ بام PECHS گورنمنٹ کالج برائے طالبات نے دو اور میٹروپولیس ‛ دہلی کالج نے ایک ایک پوزیشن حاصل کی ہے ۔

پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات کیلئے جلد تقریب منعقد کر کے انہیں نتائج کے مطابق انعامات سے نوازہ جائے گا ۔