رواں سال کی تیسری پولیو مہم آج سے شروع

رواں سال 2022 کی تیسری سب نیشنل امیونائزیشن (پولیو) مہم آج ( پیر )  سے شروع ہو رہی ہے  ۔تفصیلات کے مطابق  ملک کے 36 اضلاع میں پانچ سال سے کم عمر کے 13.5 ملین بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

 یہ مہم 28 نومبر سے پنجاب کے نو اضلاع، سندھ کے آٹھ اضلاع، بلوچستان کے چھ اضلاع اور اسلام آباد میں شروع ہو گی۔

خیبر پختونخواہ میں مہم 5 دسمبر کو شروع کی جائے گی ، جس میں خطے کے نو ہائی رسک اضلاع کو ہدف بنایا جائے گا ۔

100,000 سے زیادہ تربیت یافتہ اور پر عزم”صحت محافظ” ویکسینیشن مہم میں حصہ لیں گے تاکہ بچوں کو ان کی دہلیز پر حفاظتی ویکسین دی جا س

وفاقی وزیر برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ اگر ہم جنوبی کے پی سے پولیو وائرس کا خاتمہ کر لیں تو پاکستان سے پولیو کا مکمل خاتمہ کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم دراصل پولیو کے خاتمہ کے کافی قریب ہیں اور جلد از جلد پولیو وائرس کے خاتمہ کے لیے پرعزم ہیں ، پاکستان نے پولیو کے خلاف جنگ میں بڑی پیش رفت کی ہے ،  وائرس کی گردش ملک کے صرف ایک چھوٹے سے حصے میں رہ گئی ہے ۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے ”صحت حفاظت” ہیلپ لائن 1166 اور 24/7 واٹس ایپ ہیلپ لائن 0346-777-65-46 جاری کی تاکہ رہ جانے والے بچوں کی اطلاع دینے میں والدین اور دیکھ بھال کرنے والوں کی مدد کی جا سکے