معروف سینئر اداکار افضال احمد لاہور میں انتقال کر گئے

لاہور: معروف سینئر اداکار افضال احمد لاہور میں انتقال کر گئے۔افضال احمد کو برین ہیمریج کے باعث گزشتہ روز جنرل اسپتال لایا گیا تھا، افضال احمد کی حالت انتہائی تشویشناک تھی، جنرل اسپتال انتظامیہ دوران علاج افضال احمد دم توڑگئے۔

ذرائع کے مطابق جنرل اسپتال انتظامیہ نے لیجنڈ اداکار سید افضال احمد کو الگ سے بیڈ نہیں دیا، دوران علاج ان کے بیڈ پر دوسرا مریض بھی موجود تھا۔ واضح رہے کہ افضال احمد گزشتہ 21 برس سے فالج کے مرض میں مبتلا وہیل چیر تک محدود تھے۔