اب تک 42 لاکھ افراد میں مفت آٹے کے تھیلے تقسیم کیے جا چکے ہیں، فائل فوٹو
اب تک 42 لاکھ افراد میں مفت آٹے کے تھیلے تقسیم کیے جا چکے ہیں، فائل فوٹو

عمران خان کے مذاکرات کی پیش کش پر مریم اورنگزیب کا رد عمل

اسلام آباد (اُمت نیوز ) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم عمران خان کے مشروط مذاکرات کی پیش کش پر رد عمل دیتے ہوئے تاریخ دے دی۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے حکومت کو مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ساتھ بیٹھ کر عام انتخابات کی تاریخ دی جائے ورنہ اسمبلیاں توڑ دیں گے، سیاسی استحکام کے لئے فوری الیکشن کی طرف جانا ہوگا، ہم نے بہت کوشش کی مگر یہ انتخابات کا نام نہیں لیتے۔
عمران خان کی پیشکش پر ردعمل دیتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم اورنگزیب نے دو لفظی پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ اکتوبر 2023۔