اقوام متحدہ وزرائے خارجہ اجلاس میں بلاول بھٹو معاملے کواٹھائیں گے۔فائل فوٹو
اقوام متحدہ وزرائے خارجہ اجلاس میں بلاول بھٹو معاملے کواٹھائیں گے۔فائل فوٹو

رانا ثنااللہ کیخلاف ایک اور انکوائری بند

لاہور:نیب لاہور نے وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کیخلاف آمدن سے ذائد انکوائری بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ڈی جی نیب لاہور نے حتمی منظوری کے لیے فائل چیئرمین نیب کو بھجوا دی، نیب ذرائع کے مطابق نیب نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ بھی سپریم کورٹ میں چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، رانا ثنااللہ کیخلاف نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعد بھی انکوائری جاری نہیں رہ سکتی، لاہور ہائیکورٹ بھی رانا ثنااللہ کی ضمانت کنفرم کر چکی ہے۔

رانا ثنااللہ کیخلاف 3 مختلف شکایات نیب کو موصول ہوئیں تھیں، 24 ، 27 اپریل اور 16 اگست 2019 کو شکایات موصول ہوئیں، ن3 دسمبر 2019 کو رانا ثنااللہ کیخلاف شکایات کی ویری فکیشن مکمل ہوئی، جبکہ ڈی جی نیب لاہور نے رانا ثنااللہ کیخلاف انکوائری کی منطؤری 20 دسمبر 2019 کو دی تھی۔