فائل فوٹو
فائل فوٹو

جوہان بوتھا کراچی کنگزکے ہیڈکوچ نامزد

کراچی:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کراچی کنگز نے سابق جنوبی افریقی آل راؤنڈر جوہان بوتھا کو نیا ہیڈکوچ نامزد کردیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر پی ایس ایل کی معروف فرنچائز کراچی کنگز نے سابق جنوبی افریقی کرکٹر جوہان بوتھا کو ہیڈکوچ نامزد کرنے کا اعلان کیا، وہ 2017 اور 2020 کے سیزن میں کنگز کے بطور فیلڈنگ کوچ خدمات انجام دے چکے ہیں۔

اس سے قبل پیٹر مورز نے گزشتہ سیزن میں کراچی کنگز کی کوچنگ کی تھی تاہم 10 میچز میں سے ایک کامیابی سمیٹ سکی تھی۔