ایم کیو ایم کی فرمائش ،3 افسران کےمحکمہ بلدیات تبادلے

کراچی :متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی فرمائش پرسندھ حکومت نے ایک سال کے لئے ایم کیو ایم سےتعلق رکھنےوالے 3 افسران کےمحکمہ بلدیات تبادلےکردیئے،محکمہ سروسز اورجنرل ایڈمنسٹریٹرنےافسران کےتبادلوں کا نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے ،محکمہ بلدیات تبادلہ کئے گئےافسران میں محکمہ محنت کے گریڈ 18کے افسرسید شکیل احمد ،ورکرماڈل اسکول سائٹ حیدرآبادکےگریڈ 18 کےافسرفاروق اورمحکمہ محنت کے گریڈ 17کےافسرفرقان اطیب کی خدمت محکمہ بلدیات کے سپردکی گئیں ہیں نوٹیفکیشن میں محکمہ بلدیات کوواضح ہدایت دی گئیں ہیں کہ مذکورہ افسران کو ان کی قابلیت،تجربے اور گریڈکےمطابق زمہ داریوں پر تقررکیاجائے ۔واضح رہے کہ محکمہ بلدیات میں تعینات کئےگئےافسران کا تعلق ایم کیو ایم پاکستان سے ہے، مذکورہ تینوں افسران کاشمار ایم کیو ایم پاکستان کےسینئرعہدیداروں میں ہوتا ہے جبکہ ایم کیو ایم پاکستان نےمذکورہ افسران کو ضلعی بلدیات میں بطور ایڈمنسٹریٹر تعینات کرنے کے لئے پیپلزپارٹی کے ساتھ آخری اجلاس میں نامزدکیا تھا ۔ذرائع کےمطابق مذکورہ افسران کی محکمہ بلدیات تعیناتی پیپلزپارٹی اورایم کیو ایم پاکستان معاہدے کے تحت کی گئی ہے۔قوی امکان ہےکہ مذکورہ افسران کو آئندہ دو سے تین روزمیں ضلع شرقی ،وسطی اورکورنگی میں بطور ایڈمنسٹریٹر تقررکردیاجائےگا یادرہے ایم کیو ایم پاکستان اور پیپلزپارٹی کےدرمیان بلدیہ عظمی کراچی، حیدرآباد سمیت کراچی کے 3 ضلعی بلدیاتی اداروں میں ایم کیو ایم پاکستان کے نامزد ایڈمنسٹریٹر تعینات کرنےکامعاہدہ طے پایا تھا ۔