کراچی، نارتھ ناظم آباد سے نومولود بچی کی لاش برآمد

کراچی: نارتھ ناظم آباد بلا ک کیو کوہستانی محلے کے قریب گٹر کے ڈھکن کے اوپر سے نومولود بچی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق گٹر کے ڈھکن کے اوپر سے ملنے والی لاش میں کپڑے سے پھندا لگا ہوا تھا جبکہ نومولود بچی کی لاش کو قانونی کارروائی کے لئے اسپتال روانہ کیا  گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  لیڈی ایم ایل او کا انتظار ہے جس کے بعد مزید تفتیش کی جائے گی۔