کورونا کی نئی لہر
گزشتہ24 گھنٹوں میں16ہزار973 ٹیسٹ کئے گئے،مثبت کیسز کی شرح 0.70 فیصدر رہی ۔ فائل فوٹو

دنیا میں کورونا کی نئی لہر،پاکستان نے نمٹنے کے انتظامات شروع کردیئے

اسلام آباد(امت نیوز)دنیا بھر میں کورونا کی نئی لہر کے بعد پاکستان نے بھی وبا سے نمٹنے کے لیےپیشگی انتظامات شروع کردیئے ہیں

کورونا کے حوالے سے قومی ادارہ برائے صحت اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے نیشنل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کو دی گئی تفصیلی بریفنگ میں بتایا کہ ائیر پورٹس پر سرویلنس بڑھا دی گئی ہے۔

پاکستان کی 90 فیصد آبادی کو ویکسین لگ چکی ہے

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹینٹ جنرل انعام حیدر کی زیرصدارت اجلاس میں قومی ادارہ برائے صحت اور این سی او سی کی جانب سے بتایا گیا کہ ملک کے اسپتالوں میں انتہائی نگہداشت کے شعبے فعال ہیں، کورونا وائرس کے نئے سب ویرینٹ بی ایف سیون سے کوئی بڑی لہر نہیں آئے گی، پاکستان کی 90 فیصد آبادی کو ویکسین لگ چکی ہے، لوگ محفوظ ہیں۔

خیال رہے کہ کورونا کا نیا ویرینٹ بی ایف سیون تیزی سے دنیا بھر میں پھیل رہا ہے۔ کئی ممالک میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

 

ماہرین کے مطابق بی ایف سیون کے پھیلنے کی رفتار باقی تمام اقسام سے زیادہ ہے۔ یہ ویرینٹ جنہیں پہلے کورونا ہوچکا یا وہ لوگ جو ویکسین لگواچکے دونوں میں پھیلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

دنیا میں کورونا کی نئی لہر

نیا ویرینٹ امریکا اور برطانیہ سمیت جرمنی، بیلجیم اور فرانس میں بھی سامنے آچکا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں جاپان میں ڈیڑھ لاکھ کے قریب کیسز سامنے آئے۔ جنوبی کوریا میں 58 ہزار جبکہ امریکا میں 5 ہزار کے قریب کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

پاکستان کے قومی ادارہ صحت کاکہناہے کہ  ملک میں ایسا کوئی کیس سامنے نہیں آیا تاہم صورتحال مانیٹر کررہے ہیں۔